غزہ میں بے ہوش یا سُن کیے بغیر آپریشن، بچہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا

0 127

اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملوں کو دو ہفتوں سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے اور اسرائیلی بمباری سے اس دوران غزہ کے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

آئے روز سوشل میڈیا پر غزہ کے بچوں اور لوگوں کی دلخراش ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس پر صارفین بھرپور احتجاج کررہے ہیں،ایک بچے کو دیکھا جاسکتا ہے جو اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی اپنی ٹانگ کی سرجری کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید 4 ہزار 700 سے زائد فلسطینیوں میں 40 فیصد بچے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 14 ہزار 245 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، غزہ کے زخمی فلسطینیوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں والدین نے اسرائیلی بمباری سے شہادت کی صورت میں شناخت کیلئے اپنے بچوں کے جسم پر نام لکھنا شروع کر دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.