فلسطینیوں کے خلاف تمام جرائم کا ذمہ دار امریکہ اور صیہونی حکومت ہے، خالد مشعل
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف تمام تر جرائم کی ذمہ داری امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
امریکہ غزہ میں فلسطینی تحریک حماس اور دیگر فلسطینی قوتوں کے خلاف جنگ و جارحیت اور عوامی قتل عام کی قیادت کر رہا ہے،آج امریکہ اس جنگ کی قیادت کر رہا ہے۔
حماس کو شکست دینے، غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرنے اور اسے ہتھیار فراہم کرنے کے اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت، حماس اور غزہ کو کچلنا چاہتے ہیں اور عوامی تحریک کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر فلسطینی عوام دشمنوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔