عراق میں امریکی چھاؤنی عین الاسد پر حملے، 3 امریکی ہلاک، 6 زخمی
امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر عراق کے اسلامی استقامتی گروہوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر عراق کے اسلامی استقامتی گروہوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں، گزشتہ دو دن میں امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ہونے والے حملوں میں امریکی فوج کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک غیر ملکی کنٹریکٹ فوجی ہے اور دو ریگولر امریکی فوجی ہیں اور زخمی ہونے والے سبھی چھے فوجی امریکی ہیں۔
مذکورہ سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ان حملوں میں چھاؤنی کا ایک واچ ٹاور تباہ ہوگیا، ایک رن وے کو نقصان پہنچا اور چھاؤنی کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی ۔