جامعہ کراچی، ہاسٹل کے باتھ روم سے طالب علم کی لاش بر آمد

0 117

گزشتہ روز جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ہاسٹل میں رہائش پذیر ایم فل کا طالب علم صبح نہانے گیا تھا، شام تک واش روم نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو طالب علم کو مردہ پایا گیا۔

طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی،پولیس حکام کا کہنا ہے شام 7 سے 8 بجےکےدرمیان طالب علم کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، بظاہر دیکھنے سے لاش پر نشانا ت نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں طالب علم مختار کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، مختار کو بروقت طبی امداد ملتی تو بچایا جاسکتا تھا ان کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہیں، موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔

مزید برآں طالب علم کے اہل خانہ لاش کو اسپتال سے آبائی گاؤں سوات کے لیے لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.