اسرائیلی فوج کا لبنانی سرحد پر حملہ، حزب اللہ کے چار کارکن شہید

0 117

حزب اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیبا فارمز سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے 5 ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان پر میزائلوں سے بھی حملے کیے گئے جبکہ سرحدی قصبے کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب الحراج کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کے مطابق اسرائیل پر حزب اللہ کے دو حملوں میں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑی تباہ کی گئی ہے،ادھر عراق سے امریکی فوجیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شام میں امریکی فوج کے اڈوں پر ڈرون حملے کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.