شام میں امریکی اڈوں پر عراق کے استقامتی گروہوں کے حملے

0 117

شام کے علاقے دیرالزور کے مشرقی مضافات میں واقع آئل فیلڈ میں جو امریکا کے قبضے میں ہے زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

شام کی فوج نے دیرالزور کی العمر آئل فیلڈ اور الحسکہ کے جنوب میں الشدادی میں دھماکے کی تصدیق کی ،بتایا ہے کہ یہ ڈرون حملہ تھا۔ چند گھنٹوں کے اندر مذکورہ آئل فیلڈ پر کہ جہاں امریکی فوج نے اپنا اڈہ بنا رکھا ہے۔

یہ دوسرا حملہ ہے۔ پیر کی شام کو بھی العمر آئل فیلڈ میں قابض امریکی فوج کے اڈے پر ڈرون حملہ ہوا تھا ،اس حملے کی ذمہ داری عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے قبول کی تھی۔

ا س سے پہلے شام کے ہی التنف اور الرکبان نامی علاقوں میں بھی امریکی فوجی اڈوں پر عراق کے ایک اسلامی استقامتی گروہ نے ڈرون حملہ کیا تھا۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ اس نے التنف اور الرکبان میں امریکی فوجی اڈوں کو بہت ہی دقت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.