غاصب اسرائیل کے فوجی اڈوں پر فلسطینی استقامت کے حملے

0 160

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے حتسریم چھاؤنی میں صیہونی حکومت کی بٹالین ایک سو سات اور تسلیم چھاؤنی میں لشکر سینا کی کمان پر دو زواری ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

القسام بریگيڈ نے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدیروت صیہونی بستی اور صوفا ، حولیت، اور بئر السبع شہروں پر راکٹ برسائے ہیں، فوجی اڈوں پر راکٹوں ، ڈرون طیاروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔

صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آئرن ڈوم نے ایک ڈرون کی ٹریکنگ کی ہے،اس کے علاوہ غاصب صیہونی فوج نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین اور غزہ پٹی کی سرحد سے گزرنے والے دو ڈرون طیاروں کی نیر عوز اور عین ہبسور میں ٹریکنگ کی ہے۔

غزہ پٹی کے قریب واقع صیہونی بستیوں میں سائرن بجائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.