غاصب حکومت ، غزہ کی خواتین اور بچوں سے انتقام لینے لگی، فلسطینی وزیر خارجہ

0 147

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ بچوں کے قتل عام اور گھروں کو منہدم کرنے سے امن قائم ہوگا نہ ہی غاصب صیہونی حکومت کو تحفظ ملے گا،فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مسلسل ناکامی قابل قبول نہیں ہے۔

حالیہ دنوں میں امریکہ نےغزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے سے متعلق روس کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔

امریکی حکام اس بات کے مدعی ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی حماس کے مضبوط ہونےکا باعث بنے گی، غزہ میں ہر خاندان مصیبت زدہ اورغمگین ہے لیکن ان کےساتھ کسی طرح کی ہمدردی دیکھنے میں نہیں آ رہی ہے۔

ایک ہزار فلسطینی ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، غزہ میں دو ملین افراد پر بمباری کی جا رہی ہے اور غزہ میں ایندھن اور امدادی سامان میں کسی بھی طرح کی تاخیرغزہ کے باشندوں کی نابودی کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.