برطانوی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مخصوص تعداد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے افغان باشندوں کو لندن منتقل کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں سول ایویشن کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئرکموڈور (ر) شاہد قادر نے کی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کے وفد کی قیادت سیاسی قونصلر نے کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کیلیے آئندہ ہفتے سے دسمبر کے اختتام تک 12 پروازیں چلائی جائیں گی اور ان کے ذریعے پناہ گزینوں کی مخصوص تعداد کو پاکستان سے لے جایا جائے گا۔
چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبرتک جاری رہے گا اور ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہو گی۔ جمعرات 26 اکتوبر کو پہلی پرواز200 افغان پناہ گزینوں کو لیکراسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگی ۔