سلامتی کونسل کو بحران غزہ کے طویل ہونے کا تاوان دینا ہو گا، سعودی وزیر خارجہ

0 131

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بحران غزہ کے حل کے لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناتواں ہے۔

عام شہریوں کو نشانہ بنائےجانے کی مذمت کرتا ہے اور وہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کی روک تھام کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو رہا کئے جانے کا خواہاں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی، ایک پن دو کاج کی پالیسی ایسے خطرناک نتائج کی حامل ہے جو غزہ کے بحران سے کہیں بڑھ کر ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بحران غزہ کے حل کے لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناتواں اور مسئلہ فلسطین کے حل میں تاخیر کی ذمہ دار ہے۔

انھوں نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی کا سامنا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے دفتر میں مصر اور اردن کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جنگ غزہ بند اور رفح کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.