پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ، ویزا شرط، تاجر پریشان

0 105

رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے سب سے زیادہ نقصان چمن کے ان چھوٹے تاجروں کو ہوا جو دونوں ملکوں کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر کاروبار کرتے ہیں۔ ایسے تاجروں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ سرحد پر پاسپورٹ اور کمپیوٹرائزڈ دستاویزات کے ذریعے آمدورفت کی اجازت دینے کا مقصد غیر قانونی آمد ورفت کو محدود کرناہے۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان آمد ورفت کے لیے پرمٹ کے بجائے پاسپورٹ اور ویزا استعمال کرنے کی شرط پر دونوں ملکوں کے تاجر پریشان ہیں۔

صدر مرکزی انجمن تاجران چمن صادق اچکزئی کا کہنا ہے کہ بارڈر کے آر پار راہداری اور شناختی کارڈ لازمی ہے، یہ ان کا ویزہ بھی ہے اور پاسپورٹ بھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.