فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مغربی کنارے کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے

0 117

 

فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مغربی کنارے کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔اسرائیلی چڑھائی کے خلاف رام اللہ سے الخلیل اور طولکرم سے توباس تک غزہ کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے اور اس دوران شرکا نے غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر سر نہ جھکانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ادھر استنبول میں بھی غزہ کے محصور فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کیا گیا اور حماس کو اسرائیل پرکاری وارکرنے اور ترک فوجیوں کو مدد کیلئے غزہ بھیجنے کے نعرے لگائے گئے۔مظاہرین نے کہا کہ اب مظاہروں کا نہیں عمل کا وقت ہے۔

دوسری جانب امریکا کے شہربوسٹن میں طلبہ کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی، شرکا نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی بربریت کےخلاف نعرے لگائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.