ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر افسران کے تبادلوں کی رپورٹ طلب کرلی

0 114

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر تبادلوں سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاہے۔

جس میں عدالت نے کہا کہ یہ بھی آگاہ کیا جائے کہ کچھ افسران کو موجودہ عہدوں پر کام جاری رکھنے کا کیوں کہا گیا ؟۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور الیکشن کمیشن جامع رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کرائیں ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور آئی جی سندھ کے تبادلے کے احکامات جاری کیے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کی بھی سفارش کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ میں بھی تبادلوں کی ہداہت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.