فرانس میں فلسطینیوں کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہرے میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج پر پابندی کے باوجود ہزاروں افرا دنے دارالحکومت پیرس اور مارسنی میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔گزشتہ روز فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں پابندی کے باوجود مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک سیکڑوں افراد میں سے 13 کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
فرانس کے دیگر شہروں میں کیے گئے مظاہروں میں پولیس کی آنسو گیس شیلنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے 53 مقامات پر پر نسل کشی کرتے ہوئے مزید 377 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ سمیت کئی کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد جبکہ 22 ہزار افراد زخمی ہیں۔