غزہ پر بمباری کا جواب عراق کے استقامتی محاذ نے امریکی اڈے پر ڈرون حملے کے ذریعےدیا

0 125

غزہ میں جان بوجھ کر انٹرنیٹ منقطع کرنے اور اس پر بمباری میں شدت آنے کے ساتھ ہی عراقی گروہوں نے شام کے التنف امریکی اڈے کو دو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے

ذرائع نے اردن، شام اور عراق کے سرحدی مثلث میں ایک امریکی اڈے پرعراق کے استقامتی محاذ کے کامیاب ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شام، عراق اور اردن کے سرحدی مثلث میں واقع امریکی اڈے "التنف” کو دو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔اس رپورٹ کے مطابق یہ ڈرونز امریکی التنف بیس کے اوپر سے پرواز کرنے اور اسے اپنے حملوں کا نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے امریکی اڈے "التنف” پر ڈرون حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے-اس بیس کو پہنچنےوالے نقصان کے بارے میں ابھی تک معلومات شائع نہیں کی گئی ہیں۔

الاقصی طوفان نامی کارروائیوں کے آغاز اور صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت کے اعلان کے بعد سے، عراقی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس ملک میں امریکہ کے ٹھکانوں اور مفادات کو نشانہ بنائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.