صیہونی دشمن کی شکست و نابودی کا آغاز ہوچکا ہے: القسام بریگيڈ کے ترجمان

0 109

فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی ونگ شہید عزالدین قسام کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوجی اور انٹلی جنس برتری کا دور اب ختم ہوچکا ہے اور اب اس کی ناکامی کا دور شروع ہوگياہے

قسام بریگيڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے، صیہونی حکمرانوں اور فوجیوں کے غزہ میں داخل ہونے کی بارہا دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے اس دشمن کو، جو آئے دن اپنی دھمکیوں کو دہراتا رہتا ہے، یہ بتا دنیا چاہتے ہيں کہ ہم غزہ میں اس کے داخل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ دشمن اس سے بڑی شکست کا مزہ چکھے گا کہ جس کی اس کو توقع یا خوف ہے۔ابوعبیدہ نے مزید کہاکہ ہم ایک بار پھر فلسطینی قوم سے یہی کہیں گے کہ وہ اس جنگ کو اپنی تاریخ کی تقدیر ساز جنگ سمجھیں – اسی طرح ہم عرب اقوام سے بس یہ پوچھنا چاہتے ہيں کہ کیا تم اتنے ناتواں اور بے بس ہوگئے ہو کہ غزہ کے لوگوں تک اپنی امداد بھی نہیں پہنچا سکتے-

ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ دشمن کے قیدیوں کی رہائی ، غاصب اسرائیل کے جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی سے مشروط ہے-دوسری جانب تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہ ، غاصب اسرائیلی فوجیوں کی زمینی پیشقدمی میں رکاوٹ بن گئے اور ان کو بہت زيادہ نقصان جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے- حماس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ غزہ میں اسرائیلی ٹینک اس طرح سے جل کر راکھ ہورہے تھے جس طرح سے کھلونے جل کر راکھ ہوتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.