غزہ غم و الم کی تصویر

0 126

صیہونی حکومت طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصانات کی تلافی کے لئے بدستور فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان دنوں غزہ غم و الم کی تصویر بنا ہوا ہے ، بےگناہ فلسطینی بچے کہ جن کو شاید یہ بھی پتہ نہیں کہ کیوں ان کے گھر بموں سے لرز رہے ہيں اور تباہ ہو رہے ہيں اور ان کے ماں باپ کیوں مارے جا رہے ہیں-

منگل کو غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملوں میں کم از کم چھپن فلسطینی شہید ہوئے ہيں ۔ صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں، جو غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ میں ایک گھر پر کیا گیا ، چودہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے الزوایدہ علاقے میں بھی ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی شہید ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق مشرقی غزہ میں واقع الزیتون علاقے پر بھی اسرائیلی فوج کے ہوائی حملے میں پندرہ فلسطینی شہید ہوگئے

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.