فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرکے مصر منتقل کرنےکا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب

0 108

غزہ کی فلسطینی آبادی کو بے دخل کرکے مصر کے علاقے جزیرہ نما شمالی سینائی میں منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

امریکی ویب سائٹ وکی لیکس نے منصوبے سے متعلق اسرائیلی حکومت کی خفیہ دستاویز جاری کردی ہیں۔

دستاویز کے مطابق زمینی آپریشن سے قبل فلسطینیوں کو غزہ کا شمالی حصہ خالی کرنے کو کہا جائےگا، جس کے بعد غزہ کے شمالی اور جنوبی حصوں میں اسرائیلی دفاعی فوج کارروائی کرے گی۔

اسرائیل کا یہ بھی منصوبہ تھا کہ غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، شمالی سینائی میں خیمہ شہر قائم کا جائےگا اور مصر میں فلسطینیوں کو آباد کرنے کے لیے شہر تعمیر کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بعد سے صیہونی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں اور اسرائیل کی جانب سے بارہا وارننگ دی جاتی رہی ہے کہ شمالی غزہ میں آباد فلسطینی علاقہ خالی کردیں۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپریشن کرکے جہاں اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونےکے تاثر کو بری طرح زائل کیا وہیں اسرائیل کے غزہ کو خالی کراکر فلسطینیوں کو مصر کے شمالی سینا میں آباد کرنے کے منصوبے کو بھی الٹ دیا۔

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک لاکھوں فلسطینیوں کی سینا ئی میں جبری منتقلی قبول نہیں کرے گا کیونکہ اس اقدام سے یہ جزیرہ نما اسرائیل کے خلاف حملوں کے ایک اور مرکز میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.