مالی سال کے پہلے 4 ماہ، برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی

0 183

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے ابتدائی 4 ماہ میں برآمدات 0.66 فیصد اضافے سے 9 ارب 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34.70 فیصد کمی سے 7 ارب 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں ملکی برآمدات ستمبر کے مقابلے میں 9.33 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات کا حجم 20.33 فیصد بڑھ کر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اکتوبرمیں تجارتی خسارہ ستمبر کے مقابلے میں 38.27 فیصد اضافے سے 2 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2022 کے مقابلے میں اکتوبر 2023 کی برآمدات 13.55 فیصد درآمدات 4.91 فیصد زائد رہیں جبکہ اکتوبر 2022 کے مقابلے میں اکتوبر 2023 کا تجارتی خسارہ 4.46 فیصد کم رہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.