القسام بریگيڈ کے تل ابیب پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے

0 103

رہائشی علاقوں پر صیہونیوں کی جارحیتوں اور مغربی غزہ کےعلاقے پر فاسفورس بموں کے استعمال کے جواب میں حماس کی فوجی ونگ القسام بریگيڈ نے ایک بار پھر تل ابیب کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے-

تل ابیب کے علاوہ شہر اللد اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں پر بھی القسام بریگيڈ نے اپنے میزائل اور راکٹ داغے ہیں۔

اسی طرح قدس بٹالین نے ہفتے کی رات اعلان کیا ہے کہ عسقلان ، سدیروت، نیر عام ، مقلاسیم، کفارعزہ، کفار سعد کو تل ابیب میں راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

قدس بٹالین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ، جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں نو ہزار پانچ سو فلسطینیوں، منجملہ چار ہزار سے زيادہ بچوں ، ڈھائی ہزار سے زيادہ عورتوں کی شہادت اور پینتیس ہزار سے زيادہ زخمیوں کے جواب میں کیا گيا ہے۔

مغربی غزہ میں الشاطی کیمپ پر ہفتے کی رات صیہونیوں نے فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔

اسی طرح غزہ کے مرکز میں واقع المغازی کیمپ میں تین رہائشی عمارتوں پر صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں سینتالیس افراد شہید ہوگئے۔

غزہ پر جاری بمباری اور فلسطینی بچوں اور عورتوں کا قتل عام ایسی حالت میں جاری ہے کہ صیہونی حکومت کے حامی مغربی ملکوں نے اب تک سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کردیا ہے اور وہ فلسطینیوں کے قتل عام اور بمباری کو روکنے کی کوشش کرنے کے بجائے تل ابیب کی حمایت میں قراردادیں منظور کرنے میں کوشاں ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.