غزہ پر خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری، دس سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی

0 123

غزہ کے نہتے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن کے اکتیسویں روز صیہونی حکومت نے غزہ کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا جس میں دس سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت، مغربی غزہ اور ساحلی علاقے پر حملے تیز کرکے اس علاقے پر غاصبانہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس جارح حکومت نے بمباری کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔

اس درمیان غاصب صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں وہ غزہ میں داخل ہوجائے گی جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج شمالی غزہ کا محاصرہ کرنے میں بھی ناتواں رہی ہے اور اسے مغربی غزہ میں بھی فلسطینی مجاہدین کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.