لبنان کے وزیر اعظم: لبنان کی جانب سے سلامتی کونسل میں تل ابیب کے خلاف شکایت

0 120

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے حملے میں چار عام شہریوں کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ سلامتی کونسل میں اس غاصب حکومت کی شکایت کریں گے۔

صیہونی حکومت کے ایک ڈرون نے اتوار کے روز ایک لبنانی شہری کی گاڑی کو اس ملک کے جنوبی علاقے عیناتا میں نشانہ بنایا۔

اس ڈرون حملے میں گاڑی سوار ایک عورت اور تین بچے شہید ہوگئے۔

لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ دشمن کے توسط سے عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانا ایک ایسا گھناؤنا جرم اور کھلی جارحیت اور بربریت ہے کہ جس نے غاصبوں کے جرائم میں ایک اور باب کا اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جرم وہ لوگ انجام دے رہے ہيں جو حالات کو پرسکون کرنا چاہتے ہیں تاہم لبنان کے خلاف غاصبوں کے جرائم کو وہ نظر انداز کر رہے ہيں۔ لبنان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا اور حکومت لبنان قانونی راستوں سے اس کی پیروی کرے گی اور سلامتی کونسل میں فوری شکایت کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.