غزہ کی سرحد پر تحریک مزاحمت کے گروہوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

0 148

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے گروہوں نے صیہونی فوجیوں کی غزہ کی طرف پیش قدمی روک دی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ وسطی اور مغربی غزہ میں واقع الزوایدہ اور النصیرات میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے گروہوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جبکہ المغازی میں بھی ان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر فلسطینی مجاہدین نے شمالی غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک ٹینک تباہ کر دیا۔

دریں اثنا فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے القدس اسپتال پر دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اس درمیان غزہ میں العودہ اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل ختم ہوجانے کی بنا پر کل سے اسپتال کا کام روک جائے گا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کی رات اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک دس ہزار بائیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ پچیس ہزار چار سو آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.