انسانیت سوز جرائم، غزہ اور جنوبی لبنان پر وائٹ فاسفورس بموں کی بارش

0 108

غاصب صیہونی حکومت غزہ کے خلاف کسی بھی طرح کے انسانیت سوز جرائم سے گریز نہیں کر رہی ہے اور اب اس نے غزہ اور جنوبی لبنان پر اپنے وحشیانہ حملوں میں وائٹ فاسفورس بموں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ اور جنوبی لبنان میں اپنے اہداف کو وائٹ فاسفورس بموں سے نشانہ بنا رہی ہے۔

وائٹ فاسفورس بم ایسے زہریلے کیمیائی بم ہیں جو فضا میں ہی شعلہ ور ہوجاتے ہیں اور اپنے ہدف کو جلا کر خاکستر کر دیتے ہیں ۔ ان بموں کے استعمال سے لوگوں کی کھال، دل، گردوں اور جگر پر بہت زیادہ منفی اثر پڑتا ہے اور لوگوں کی ہلاکت کا باعث بنتا ہے۔ ان بموں سے انسانوں کے پھیپھڑے بھی بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں ۔ ان بموں سے مٹی پر بھی نہایت برا اثر پڑتا ہے اور نہروں اور دریاؤں میں پہنچنے پر پانی کے جانور تک ان سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

سن انیس سو اسّی کے جنیوا سمجھوتے کے تحت ان ہتھیاروں کو ممنوعہ قرار دیتے ہوئے اس قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کو جنگی جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ غاصب صیہونی حکومت جنوبی لبنان اور غزہ میں ان ممنوعہ ہتھیاروں کو عام شہریوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.