بھارت: کپاس کے گودام میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک

0 107

بھارت میں کپاس کے گودام میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں پیش آیا جہاں قائم کپاس کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آتشزدگی کا واقعہ منگل کی رات پیش آیا جس دوران آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.