نائیجیریا میں کینیڈین ہائی کمیشن میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

0 110

نائیجیریا میں کینیڈا کے ہائی کمیشن میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کمیشن کے جنریٹر روم میں دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ پھیل گئی۔

کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکا ایک حادثہ تھا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خبر کے مطابق دونوں ہلاک شدہ افراد کا تعلق نائیجیریا سے ہے اور دونوں مینٹیننس کا کام کر رہے تھے۔ واقعے میں مزید دو افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.