جماعت اسلامی کو ہمارے بائیکاٹ کی وجہ سے سیٹیں ملیں، مصطفیٰ کمال

0 128

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بھی 2018 میں سیٹیں جیتی نہیں تھیں اُس کو سیٹیں جتوائی گئیں تھیں، اب وہ ماحول نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات لڑنا نہیں خریدنا چاہتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی میں جب جب ووٹ ملا اُنہوں نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا، اس وقت کراچی میں اگر کسی جماعت سے مقابلہ ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے۔

مقامی سطح پر کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمٹ ہوسکتی ہے تو اُس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن جماعت اسلامی اپنے نشان اور اپنے نام کے ساتھ ہی اگلے الیکشن میں جا رہی ہے، کراچی کے عوام نے غلط انتخاب کیا تو کراچی پھر نقصان اٹھائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.