اشتعال انگریز گفتگو کیس،جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کی درخواست مسترد

0 75

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف اشتعال انگریز گفتگو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی،جس میں دونوںکی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کیا تھا جبکہ دونوں لیگی رہنماؤں نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.