صیہونی بستیوں اور صیہونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

0 109

فلسطینی مزاحمت نے مشرقی غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں اور صیہونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملے کئے ہيں۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے جمعے کو غزہ کے اطراف میں واقع صیہونی بستیوں اور قدس کی غاصب فوج کے اڈوں پر راکٹوں سے حملے کئے ہيں-

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی فورسز کے حملوں کے بعد ان علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے- فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ شہید عزالدین قسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح، مشرقی غزہ کے اطراف میں صیہونی فوج کے اڈے رعیم پر اس نے راکٹ برسائے ہیں-

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.