سعودی عرب اور افریقی ملکوں کا غزہ میں جنگ بندکرنے کا مطالبہ

0 121

سعودی عرب اور افریقی ملکوں نےایک بیان میں غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے بند کئے جانے پر تاکید کی ہے۔

یاض، جمعے کے روز سعودی عرب اور افریقی ممالک کے پہلے اجلاس کا میزبان تھا تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان مختلف اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون قائم کیا جاسکے۔
اس اجلاس کے شرکاء نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی بنیاد پر، فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور دفاع کی ضرورت پر زور دیا۔

اس اجلاس کے شرکاء نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے حملوں اور غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری مہاجرت کو روکنے کےلیے عالمی برادری کی کوششیں بہت ضروری ہیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی تنظیموں کی طرف سے فلسطینی عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے طریقوں کو آسان بنایا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے پینتیسویں روز شہداء کی تعداد گیارہ ہزار ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔ ان شہداء میں پانچ ہزار کے قریب بچے ، تین ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر ستائیس ہزار پانچ سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.