ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پنجاب نے پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتارکر لیا، مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹر، 2 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی نے پاکپتن کے علاوہ راولپنڈی، بہالپور اور ساہیوال میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔