یمن کے دارالحکومت صنعا میں فلسطینیوں کی حمایت میں زبردست مظاہرے

0 122

غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کئے گئے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں فلسطینیوں کی حمایت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کے دوران صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

صنعا میں مظاہرین نے ان عرب حکومتوں سے جنہوں نے اسرائيلی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرلئے ہيں مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے تعلقات منقطع کرلیں یمنی عوام نے غزہ کے شہریوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب لبنان کے شہر صیدا، عراق کے دارالحکومت بغداد اور اردن کے دارالحکومت امان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.