اماراتی ریئل اسٹیٹ کمپنی کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

0 116

متحدہ عرب امارات کی ریئل اسٹیٹ کمپنی کے بانی وچیئرمین کریم عامر علی نے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی تعمیراتی صنعت کے لیے اہم پیشرفت، متحدہ عرب امارات کی ریئل اسٹیٹ کی کمپنی المیر ریئل اسٹیٹ بروکریج دبئی کے بانی وچیئرمین کریم عامر علی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے توسط اور معاونت سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑے پیمانے پر رہائشی وکمرشل یونٹس کی طلب یو اے ای کے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک منافع بخش مارکیٹ ہے۔

یہ اعلان انھوں نے حکومت پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصرحیات کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے گروپ کے ہمراہ آباد ہاؤس کے دورے کے موقع پر کہی۔

یو ای اے کے اداروں کی کراچی کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.