ہم موت سے چند منٹ کی دوری پر ہیں، سربراہ الشفا اسپتال غزہ

0 110

غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث اسپتال میں تمام سرجیکل آپریشنز رک چکے ہیں اور ہم موت سے چند منٹس کی دوری پر ہیں۔

عرب میڈیا سے گفتگو میں غزہ میں الشفااسپتال کے منیجر محمد ابوسلمیہ نے بتایا کہ الشفااسپتال کےاطراف ہر شخص کو اسرائیلی طیارے اور اسنائپرز نشانہ بنا رہے ہیں، ہم زخمیوں کو اٹھانےکے لیے اسپتال سے باہربھی نہیں جا سکتے۔

ڈائریکٹرالشفا اسپتال نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم موت سےصرف چند منٹس دور ہیں، دنیا ہمیں مرتے ہوئے دیکھ رہی ہے اور الشفا اسپتال کی نرسری میں بچے اور آئی سی یو میں مریض بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث الشفا کمپلیکس کےاندرپناہ گزینوں کے خیموں میں بھی آگ لگ گئی جو پورے میڈیکل کمپلیکس میں پھیلنےکا خطرہ ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے الشفا میڈیکل اسپتال کے اندرونی صحوں کو نشانہ بنایا ہے، الشفا اسپتال میں اسرائیلی حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.