چترال میں مقیم 32 افغان اسماعیلیوں کو افغانستان نہ بھیجنے کا فیصلہ

0 114

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی مقیم اسماعیلی کمیونٹی کے افغان باشندوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کا مراسلہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اگلے اطلاع تک گرفتار نہ کیا جائے۔

محکمہ داخلہ کے پی کا کہنا ہے کہ اسماعیلیوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے حکومت کینیڈا غور کر رہی ہے اس سلسلے میں جلد رسمی کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.