طور خم بارڈر سے 3 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندے اپنے وطن روانہ

0 126

پنجاب میں غیرقانوی تارکین وطن کے انخلا میں کمی آگئی ہے۔ گزشتہ 10 روز کے دوران 505 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب میں پنجاب میں تارکین وطن کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے جبکہ 45 ہزار کے پاس پی آر او کارڈ اور دیگر رہائشی کارڈ موجود ہیں۔ دستاویزات نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق جمعہ کو طور خم بارڈر سے 3 ہزار 605 غیر ملکی افراد وطن واپس گئے جس میں واپس 810 خواتین اور ایک ہزار 453 بچے بھی شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کے پی کا کہنا ہے کہ اب تک 2 لاکھ سے زائد غیرقانونی غیر ملکی وطن واپس لوٹ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.