پولینڈ میں ہزاروں افراد کا یورپی یونین مخالف مظاہرہ، ’پولیگزٹ‘ کا مطالبہ

0 128

پولینڈ میں ہزاروں افراد یوم آزادی کے موقع پر ہاتھوں میں قومی پرچم لیے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے یورپی یونین مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے ’پولیگزٹ‘کا مطالبہ کردیا۔

پولینڈ میں یورپی یونین کی حامی جماعت کے انتخابات جیتنے کے صرف ایک ماہ بعد ہی انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مظاہرین نے دارالخلافہ وارسوا میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے ’بریگزٹ‘ کی طرح پولینڈ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے کا مطالبہ کردیا۔

مظاہرین نے یورپی یونین مخالف اور پولیگزٹ کے حق میں نعروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

آل پولش یوتھ لیڈر مارسین کوالسکی کا کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین کے معاہدوں میں نئی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ہر صورت میں پولینڈ کو یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔

کوالسکی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں معاہدوں میں کسی قسم کی نئی تبدیلی یورپین یونین بلاک کو ’یورپی وفاقی کلیکٹو‘ (euro-federalist collective) بنا دیگی جس کی سربراہی یورپی کمیشن کے پاس ہوگی۔

خیال رہے کہ وارسوا میں ہونے والے سالانہ یوم آزادی تقریبات کے دن ہونے والے اس مظاہرے میں لوگوں کی شرکت کے حوالے سے سٹی حال نے اعداد شمار پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بمشکل 4 ہزار لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی جبکہ میڈیا پر مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کا تخمینہ 90 ہزار سے زائد لگایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بائیں بازو کی پی آئی ایس (لا اینڈ جسٹس پارٹی) کے اقداار میں آنے کے بعد یورپی یونین کے گورننگ اداروں سے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.