غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے جنین میں ایک اور فلسطینی جوان شہید

0 117

غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک اور فلسطینی جوان کو شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جمال حمران نامی یہ فلسطینی جوان، مغربی کنارے کے شہر جنین میں عرابہ کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں شہید ہوا۔

عرابہ میں جارح صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں فلسطینیوں نے مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا۔

غزہ کے نہتھے اور مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ صرف جنین کیمپ پر صیہونی جارحیت میں دس سے زائد فلسطینی شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.