نیپرا جولائی تا ستمبر 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، یکساں ٹیرف کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے، یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے اور نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے اور آئی ایم ایف کی جانب سے گردشی قرضے اور مالیاتی اعداد و شمار پر حکومتی موقف کو تسلیم نہ کیے جانے کے بعد پہلی سہہ ماہی کیلیے 417 ارب روپے کے پرائمری بنجٹ سرپلس پر بھی نظرثانی کرنا پڑسکتی ہے۔
آئی ایم ایف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے کردار، اختیارات اور مینڈیٹ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، اور کونسل کے توسیعی کردار اور احتساب سے استشناء پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
علاوہ ازیں، حکومت غیر ملکی زرمبادلہ کی خرید وفروخت سے بینکوں کے حاصل کردہ منافعے پر 40 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، اس اقدام سے ایف بی آر کو 44 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔