غزہ میں صیہونی مظالم، امریکا کے یہودی بھی سراپا احتجاج

0 161

غزہ میں صیہونی مظالم کے خلاف امریکا کے یہودی بھی سراپا احتجاج ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر آکلینڈ کی سرکاری عمارت کے اندر یہودی مظاہرین نے دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں شریک مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے نعرے لگائے جب کہ شکاگو میں بھی جنگ بندی کے پلے کارڈز اٹھائے یہودیوں نے مظاہرہ کیا اور اس دوران ٹرانسپورٹیشن سینٹر کے راستے بلاک کردیے۔

دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران 100 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نواز پالیسی پر امریکی حکومت کے 500 سے زائد اہلکار صدر جوبائیڈن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

امریکی اہلکاروں نے غزہ میں جاری فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر صدر بائیڈن کو احتجاجی خط لکھ دیا جس میں فلسطین میں فوری جنگ بندی اور صیہونی حکومت پر زور دے کر فلسطینیوں کے لیے سامان غزہ جانے کی اجازت دلوانے کا مطالبہ کیاہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.