قرض میں اضافہ روکنےکیلئےگیس مہنگی کرنی ہوگی، نگران وزیر خزانہ

0 99

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نےکہا ہےکہ حکومت کو جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانا ہوں گی تاکہ گردشی قرض میں اضافہ نہ ہو۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے اور امید ہےآئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ بھی جلد منظوری دے دےگا۔

مالی استحکام کے لیے ترقیاتی کاموں کو روکا نہیں جائےگا، حکومتی اخراجات میں کمی کی جائےگی، محصولات کو بڑھایا جائےگا، ترقیاتی کاموں کے لیے پبلک انویسمنٹ پلان شروع کیا جائےگا۔

آئی ایم ایف کو توانائی شعبے کے ٹیرف پر نظرثانی سے آگاہ کر دیا گیا ہے، رئیل اسٹیٹ اور ریٹیلرز سمیت مختلف شعبوں پر اضافی ٹیکس لگانےکا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ٹیکس محاصل میں کوئی شارٹ فال ہوا تو پھر اضافی اقدامات کا سوچیں گے۔

معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے ، مہنگائی بھی کم ہوگی، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں ، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ، پر امید ہیں کہ پاکستان دوبارہ مستحکم ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.