شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا یا،نواز شریف

0 97

پاکستان مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی حکومت گرنے کے بعد میں الیکشن میں جانا چاہتا تھا، شہباز شریف کی الوداعی تقریر تیار تھی، لیکن ہمیں دھمکی دی گئی اس لیے شہباز شریف کو استعفیٰ دینے سے منع کر دیا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کے دوران انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ کو الٹی میٹم دیا گیا ہے، آپ کو اس کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔ شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی پالیسی یہ ہوگی کہ انڈسٹری میں لگنے والے پیسے کے بارے میں پوچھا نہ جائے کہ کہاں سے آرہا ہے؟

اپنی حکومت بننے کی صورت میں شرحِ سود کم کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ 22 فیصد شرحِ سود پر کون کاروبار کرے گا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.