سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے فیصلے تک سپریم کورٹ کا 23 اکتوبرکا فیصلہ معطل کرنےکی بھی استدعا کی ہے۔درخواست کے مطابق فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ ملزمان نے خود درخواست دی کہ ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی کیا جائے۔