صیہونی دشمن کو فلسطینی سرزمین سے نکال باہر کیا جائے گا: اسماعیل ہنیہ

0 115

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کو فلسطینی سرزمین سے نکال باہر کیا جائے گا اور اسے شکست کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوگا۔

اسماعیل ہنیہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینی استقامت اور قوم نے دنیا کی دہشت گرد ترین فوج کے مقابلے میں شرافت اور عزت و عظمت کی جنگ میں قدم رکھا ہےکہا کہ ہم دشمن کے ساتھ ایک اسٹریٹجک جنگ میں داخل ہوچکے ہیں اور اللہ تعالی کی نصرت کے ساتھ ہم یقینی طور پر فتح حاصل کریں گے ۔

اسماعیل ہنیہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی دشمن قیمت ادا کئے بغیر اپنے قیدیوں کو واپس لینے پر قادر نہیں ہے کہا کہ دشمن کے تمام منصوبے خاک میں مل جائیں گےاور اسے کوئی ایک مقصد بھی حاصل نہیں ہو پائے گا۔

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید کہا کہ دشمن کو جنگ بندی اور انسان دوستانہ امداد کے لئے گزرگاہوں کے کھولے جانے مجبور کیا جانا چاہئے۔ اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ اور دشمن کے وحشیانہ حملوں کو اکتالیس دن گزر جانے کے باوجود فلسطینی استقامت اور عوام نے فلسطینیوں کو کوچ پر مجبور کرنے اور طاقت کے بل بوتے پر قیدیوں کی واپسی پر مبنی اس کے تمام منصوبے ناکام بنا دیئے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے دنیا والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا کو جان لینا چاہئے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف غزہ اور فلسطینی قوم کو حاصل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.