نقصان دہ اجزاء کا انکشاف، حکومت پنجاب کی کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی

0 85

نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کھانسی کے پانچ سیرپس پر پابندی لگا دی ہے، لاہور میں تیارکردہ کھانسی کے یہ سیرپس بیرون ملک بھی سپلائی کیے جاتے تھے۔

سیرپس میں مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات میں الکوحل کی زیادہ مقدارکی تصدیق ہوئی ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی سفارش پر حکومت پنجاب نے پانچوں سیرپس کی فروخت روک دی ہے۔

پنجاب کے تمام میڈیکل اسٹوروں سے ان سیرپس کا اسٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے جبکہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے اس سے پہلے بھارتی کف سیرپس میں موجود انہی کثافتوں سے کئی بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.