الشفا اسپتال صیہونی فوج کا بیرک بن گیا، مزید 4 نوزائیدہ انتقال کرگئے، شہدا کی تعداد 12 ہزار سے متجاوز

0 111

شمالی غزہ کےکئی علاقوں میں صیہونی طیاروں کی شدید بمباری جاری ہے جہاں اسکولوں، رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر بم برسائے جارہے ہیں جب کہ صیہونی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30ہزار سے زیادہ ہے۔

شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا اسپتال کے آس پاس بھی بمباری کی جارہی ہے، صیہونی حکومت نے غزہ میں صابرہ علاقے پر بمباری کی جس میں سے درجنوں افراد شہید ہوگئے جب کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام الفلاح اسکول پر بمباری میں کئی پناہ گزین شہید ہوگئے۔

الوفا اسپتال پر صیہونی طیاروں کی بمباری سے سےڈائریکٹر شہید اورکئی ڈاکٹر زخمی ہوئے، القصاصیب علاقے میں گھر پر بم پھینکا گیا جس میں تین بہنیں شہید ہوئیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے4 بچے انتقال کرگئے، نوزائیدہ بچوں کو غزہ سے باہر لے جانے کا مؤثر طریقہ کار موجود نہیں ہے، الشفا کمپلیکس قابض صیہونی فوج کے لیے بیرک بن گئی ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق بجلی بند ہونے سے 24 گھنٹے کے دوران اسپتال میں 24 مریض انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ 17 ہزار لیٹر ایندھن لے کر آئل ٹینکر مصر کے ساتھ رفاح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہو گئے، غزہ میں ایندھن ختم ہونے کے بعد مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ تھا۔

واضح رہے کہ 7اکتوبرسے جاری صیہونی حملوں میں 5 ہزار بچے اور 3300 خواتین بھی شہید ہوچکی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.