حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ ختم ہونےپرپوری گنجائش کےساتھ نمازادا

0 140

پاک نیوز-حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ نمازیوں کے لئے ماسک پہننے کولازمی قراردیا گیا ہے۔

PICTURES: First Prayers in Masjid Al Haram after Physical Distancing was abolished pic.twitter.com/H4RW93MKjt

— Haramain Sharifain (@hsharifain) March 6, 2022
کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن،دالان اورچھتوں پرنماز پڑھی۔

نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.