فلسطینی استقامت کے جیالے صیہونی حکومت کے ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے

0 296

شمال مغربی غزہ میں صیہونی حکومت اور فلسطنی مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

المیادین چینل نے غزہ کے شمال مغرب میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان لڑائی کی خبر دی ہے۔ اس چینل کے مطابق فلسطینی استقامت کے جیالے صیہونی حکومت کے ٹینکوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف بعض عربی ذرائع ابلاغ کے مطابق نصیرات کے شمال مغرب میں شدید گولہ باری اور البریح علاقے کے مشرق میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

نتساریم چوراہے کے قریب بھی جھڑپوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور صیہونی حکومت کی فوج نے غزہ کی پٹی کے نزدیک ایک صہیونی بستی میں خطرے سائرن بجائے جانے کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی صیہونی فوجیوں نے غزہ اور دوسرے علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک مزید 109 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.