ملتان کے طلبا ء نے روبوٹک کار بنالی
ملتان کے دو ہونہار طلبا کا کارنامہ ، تجرباتی طور پر روبوٹک کار بنا لی۔ جس کے فیچرز کو گاڑی میں نصب کر کے خاطر خواہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں،اس میں ایسی ڈیوائس لگائی گئی ہے جو حادثے کی صورت میں ریسکیو کو خودکار پیغام دے گی ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ہونہار طلبا شمیر خان اور تحریم علی نے روبوٹک کار متعارف کرا دی جسے موبائل ایپ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔اس میں ایسی ڈیوائس لگائی گئی ہے جو حادثے کی صورت میں ریسکیو کو خودکار پیغام دے گی۔
گاڑی کی لوکیشن کو موبائل فون سے مانیٹر کیا جا سکتا ہے ،جبکہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی شدت بڑھنے پر الرٹ الارم بھی لگایا گیا ہے۔شمیر خان اور تحریم کے مطابق انہوں نے لائف سیونگ اور کارسیونگ فیچرز کو روبوٹک کار پر آزمایا ہےاور وہ اس کے نتائج سے مطمئن ہیں۔