خان یونس اور رفح میں 6 مساجد پر صیہونی بمباری

0 256

غاصب صیہونی حکومت نے اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کے جنوب میں خان یونس اور رفح میں 6 مساجد پر بمباری کی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے "القرارہ” کے علاقے میں واقع غزہ پٹی کی قانون ساز کونسل کے نمائندے "یونس الاسطل” کے گھر پر بھی بمباری کی۔

اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے استقامتی محاذ کے مجاہدین نے "شیخ رضوان”، "النصر” اور "تل الحوا” کے محور پر صہیونی غاصبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر کے جنوبی علاقے پر صیہونی فوج کے شدید حملے ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ روز جمعہ کو غزہ میں عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے پہلے دن غزہ کے عوام کے خلاف اپنے وسیع حملے دوبارہ شروع کیے اور 178 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غاصب فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطین اور لبنان کے استقامتی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.